عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پرآگئی

دوروزميں امريکي خام تيل تقريبا5ڈالرفي بيرل سستا

عالمی منڈی ميں خام تيل کی قیمت گزشتہ چار ہفتوں کی کم ترين سطح پر آگئی ہے۔

دو روز کے دوران امريکی خام تيل کی قيمتيں تقريباً 5 ڈالر فی بيرل تک گر چکی ہيں، جب کہ برينٹ کروڈ آئل کی قيمت ميں تقريباً 4 ڈالر فی بيرل کمی ديکھی گئی ہے۔

برينٹ کروڈ آئل چوراسی اعشاريہ سات دو ڈالر سے کم ہوکر 80 اعشاريہ 69 ڈالر فی بيرل کی سطح پر آگيا۔

بینچ مارک لندن برینٹ آئل 35 سینٹس کمی سے 81.68 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ 2 روز میں بینچ مارک لندن برینٹ آئل 3.80 فیصد سستا ہوچکا ہے۔ 2 روز میں لدن برینٹ آئل 3.25 ڈالر سستاہوکر 81.68 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی میں خام تیل کے زخائر 6 ہفتوں میں پانیوں مرتبہ اضافہ ہوا۔ انرجی انفارمیش ایڈمنسٹریشن کی ہفتہ وار رپورٹ میں 2 کروڑ بیرل زخائر میں اضافہ دیکھا گیا۔ خام تیل کی قیمت سات سال کی بلند سطح پر پہنچنے پر ریفائنریز کی جانب سے خریداری کم ہوگئی۔ امریکی میں ریفائنرز کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل بنانے کے لئے خام تیل کی خریداری میں سست روی کا مظاہر کر رہی ہیں۔

Tabool ads will show in this div