پنجاب میں ايک لاکھ آسامياں بھرنے کی منظوری دیدی گئی

وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی، حسان خاور
Nov 05, 2021

وزيراعلیٰ پنجاب نے ايک لاکھ آساميوں پر بھرتيوں کی منظوری دے دی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ان ایک لاکھ بھرتیوں میں سے 33  ہزار بھرتیاں اسکولوں میں کی جائیں گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ خالی آسامی پر نوکری عوام کا حق ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفراورپوسٹنگ وزیراعلیٰ کااستحقاق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہورکی سطح پرپولیس میں تبدیلیاں بھی لائی جا رہی ہیں۔

Good news

Punjab citizens

Tabool ads will show in this div