گوجرانوالہ: لیڈی تالا توڑ گینگ کی لوٹ مار،پولیس عاجز

سرتوڑ کوشش کےباوجود پولیس اب تک گینگ نہیں پکڑ سکی
Nov 04, 2021

 

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Lady-Gang-Gujj-Pkg-04-11-ZOHAIB.mp4"][/video]

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ان دنوں ایک تالہ توڑ لیڈی گینگ کی تابڑ توڑ وارداتيں جاری ہیں جبکہ ان میں سے کوئی بھی اب تک گرفت میں نہیں آ سکا ہے۔

شہر میں چورنیوں کا یہ گینگ ان دنوں خاصا سرگرم ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پولیس بھی ان کے سامنے بے بس سی ہے۔

یہ چورنیاں گزشتہ 20 دنوں میں 5 دکانوں کے تالے توڑ کر دکان میں موجود تمام چیزوں کا صفایا کرچکی ہیں۔

تالہ توڑ لیڈی گینگ جناح روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں بھی وارداتيں کرچکا ہے مگر پوليس اب تک لکير ہی پیٹ رہی ہے۔

رات کے اندھيرے میں لیڈی گینگ نے شیخوپورہ موڑ جی ٹی روڈ پر موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر 17 لاکھ روپے مالیت کے فونز بھی چرائے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی۔

ایک متاثرہ دکاندارکا کہنا ہے کہ ان کی دکان سے 17 لاکھ روپے مالیت کے 70 فونز اڑا لیے گئے۔ دیگر تاجروں کی پریشانی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اگر اس لیڈی گینگ کو ایک ہفتے کے اندر نہیں پکڑا تو وہ اجتجاجی مہم کا آغاز کردیں گے۔

گو پوليس نے اپنے گھوڑے تو دوڑا ديے ہیں لیکن تشکیل دی جانے والی ٹيميں اب تک ايک بھی ملزم کو نہيں پکڑ سکیں۔

Tabool ads will show in this div