بنگلادیش کےتمام میچز مکمل،واپسی کاٹکٹ کٹانےوالی پہلی ٹیم

ٹی20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بنگلادیش تمام میچز کھیل کر گھر واپسی کا ٹکٹ کٹانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی جارحانہ اور تجربہ کار پلئیرز پر مشتمل بنگلادیشی ٹیم ہر شعبے میں مکمل ناکام نظر آئی، بنگلادیش کے سینئیر پلئیرز ناکامی کی تصویر بنے رہے، محمود اللہ ریاض اور شکیب الحسن کے علاوہ کوئی کھلاڑی بنگلادیشی کھلاڑی قابلِ ذکر کارکردگی نہ دیکھا سکا۔
بنگال ٹائیگرز ایونٹ میں گروپ 1 میں شامل تھے انہوں نے ٹورنامنٹ میں5 میچز کھیلے جبکہ ایک بھی جیت درج نہ کراسکے، بنگلادیش کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں اور 35 بالز، ویسٹ انڈیز نے 3 رنز، جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں اور آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ ہدف 82 بالز قبل حاصل کیا تھا۔
آصف علی آئی سی سی ‘پلئیرآف دی منتھ’کیٹیگری کیلئےنامزد
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں جمعرات کو کھیلے گئے آسٹریلیا کےخلاف میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جو انکی ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری بڑی ہار تھی۔
بنگلادیش کے سینئر کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو مشفق الرحیم، سومیا سرکار، لٹن داس اور اسٹرائیک بولر مستفیض الرحمان مکمل فلاپ رہے۔ جن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایا جارہا ہے۔

بنگال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کےلیے نامزد کیا گیا ہے تاہم وہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں ہیمسٹرنگ انجری ہونے کےباعث آسٹریلیا کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے۔ شکیب نے ایونٹ میں 21.83 پر 131 رنز بنائے اور محض 5.59 کی اکانومی سے 11 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب بنگال ٹیم کی کارکردگی سے فینز مایوسی ہیں انکا کہنا ہے کہ 'ایسی ٹیم کو شکست ہوئی جو لگاتار اپنے ملک میں دو بڑی ٹیموں کو ہراکر ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کررہی تھی، جو نہایت افسوس کی بات ہے'۔
بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-4 جبکہ نیوزی لینڈ کو 2-3 سے شکست دی تھی۔