ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے
فوٹو: ٹوئٹر

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کےلیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریگی۔تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اپریل 2015 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، جس میں مہمان ٹیم 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ سن2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لیںڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ستمبر اکتوبر میں ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملک میں موجود فینز کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

مشکل وقت میں ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ پاکستان کی مدد کوآگیا

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ فینز کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے. مجھے امید ہے کہ این سی او سی اس سیریز کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے کر ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ 23 دسمبر کو اپنےملک کےلیے روانہ ہوگی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کراچی پہنچ گئی

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی وویمن کرکٹ ٹیم اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں یکم نومبر کو پاکستان پہنچی تھی۔دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا باقائدہ آغاز نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب آٹھ، گیارہ اور چودہ نومبر سے ہوگا۔

میچز کا شیڈول

پہلا ٹی20 میچ : 13 دسمبر

دوسرا ٹی20 میچ: 14 دسمبر

تیسرا ٹی20 میچ: 16 دسمبر

پہلا ون ڈے: 18 دسمبر

دوسرا ون ڈے: 20 دسمبر

تیسرا ون ڈے: 22 دسمبر

pakistan cricket team

PakvWI

Tabool ads will show in this div