آسٹریلیا کےہاتھوں بنگال ٹائیگرز کو8 وکٹوں سےشکست

آسٹریلیا نے ہدف 82گیندوں قبل حاصل کرلیا

ٹی20ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز بھی کھیلنے میں ناکام رہی اور محض 73 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم نے بنگلادیشی ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف محض اوور میں حاصل کیا۔

مختصر ہدف کے تعاقب میں آستریلوی کپتان آرون فنچ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور شرف الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کےبعد کہا تھا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آنے کی کوشش کرینگے۔

آسٹریلوی بالرز نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کو سنبھل کا کھیلنے کا موقع بھی نہیں دیا تھا۔ بنگال ٹائیگرز کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوسکے۔

اوپنر محمد نعیم نے 17، کپتان محمود اللہ ریاض 16 اور شمیم حسین 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر بلےبازوں میں لٹن داس، مہدی حسن اور عفیف حسین بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سومیا سرکار ، مشفق الرحیم ایک رن بناسکے۔

آسٹریلیا نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، ایڈم زمپا نے3، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

AUSvBAN

Tabool ads will show in this div