وفاقی محتسب برائےانسدادہراسانی کاڈی جی پیمراحاجی آدم کونوکری سےنکالنےکاحکم

متاثرہ خاتون پیمرا میں ڈیلی ویجز ملازمہ تھی
Nov 04, 2021

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے ڈی جی پیمرا حاجی آدم کو نوکری سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

سابق ڈی جی پیمرا حاجی آدم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ پچھلے برس جنوری ميں ڈی جی پیمرا حاجی آدم کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ کشمالہ طارق نے فروری 2020 میں ڈی جی کو معطل کرنے کا عبوری فیصلہ دیا تھا۔ ڈی جی پیمرا نے عبوری فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے بھی ڈی جی پیمرا کی اپیل مسترد کرتے ہوئے وفاقی متسب برائے انسداد حراسانی سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈی جی پیمرا کی صدر مملکت نے بھی دو بار اپیل مسترد کی اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

متاثرہ خاتون پیمرا میں ڈیلی ویجز ملازمہ تھی۔ دوران ملازمت ڈی جی پیمرا کا خاتون کو حراساں کرنے کا الزام تھا۔ پیمرا میں 9 ڈائریکٹر جنرل موجود ہیں۔ حاجی آدم ان میں سے ایک تھے اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر فائز تھے۔

PEMRA

Tabool ads will show in this div