آصف علی آئی سی سی 'پلئیرآف دی منتھ'کیٹیگری کیلئےنامزد

شائقین کرکٹ ووٹنگ کرسکتے ہیں

ٹی20 ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کےسلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے 'پلئیر آف دی منتھ' کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے آصف علی، بنگلادیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو اکتوبر کےمہینے کا پلئیر آف دی منتھ چننے کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔ آصف علی

قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز بلےباز آصف علی کو ٹی20 ورلڈکپ میں نچلے نمبرز پر آکر نیوزی لیںڈ کیخلاف 12 گیندوں پر 27 جبکہ افغانستان کے خلاف غیر معمولی طور پر 19ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر میچ جتوانے پر اس کیٹیگری کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔

شکیب الحسن

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کےلیے نامزد کیا گیا ہے تاہم وہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں ہیمسٹرنگ انجری ہونے کےباعث باہر ہوگئے ہیں تاہم شکیب نے 21.83 پر 131 رنز بنائےاور محض 5.59 کی اکانومی سے 11 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔

شکیب الحسن ٹی20ورلڈکپ سے باہر ہوگئے

ڈیوڈ ویزے

نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں 132.78 کے اسٹرائیک ریٹ کےساتھ ٹورنامنٹ میں 162 رنز اسکور کیے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے نے نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف 66 اور 28 کی اننگز کھیل کر پہلے راؤنڈ میں اپنی ٹیم کو ٹی20ورلڈکپ میں قدم رکھوایا تھا۔ ڈیوڈ ویزے نے 7.23 کی اکانومی ریٹ کےساتھ 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پلئیرز کو ریٹنگ دینے کےلیے اس لنک پر کلک کریں اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں۔

Asif ali

Shakib Al Hasan

ICC Player of the Month

David Wiese

Tabool ads will show in this div