ڈاکٹرعاصم کی رہائی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد

Dr Asim

کراچی: سندھ حکومت سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو بچانے میں ناکام، عدالت نے تفتیشی افسر کی497 کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی 2 منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کی رہائی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کو کل اے ٹی سی 2 میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آج صبح جب ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو کمرہ عدالت میں ڈاکٹر عاصم نے جج کے سامنے سورة جن کی آیت نمبر  پندرہ پڑھ کر سنائی اور بولے پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ جان کو خطرہ ہے، مجھے تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سابق وزیر عدالت میں بولے کہ میں بھی فوجی ہوں، دل دکھتا ہے۔ پاکستان بچاؤنگا چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں کہا بتایا جائے کس ڈاکٹرنے علاج کیا اور انکے خلاف کیا شواہد ہیں؟ بولے اسپتال سے گن پوائنٹ پر تمام ریکارڈ اٹھایا گیا، اب ذیادتی بند ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے کرپشن اوردہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتارسابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹادیا تھا۔ سماء

KARACHI OPERATION

ASIF ZARDARI

SINDH HIGH COURT

investigation report

ATC 2

Tabool ads will show in this div