فواد چوہدری نے بھارت کوسیمی فائنل تک رسائی کاطریقہ بتادیا

پاکستان کے وفاقی وزیر نے بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کی آسان ترکیب بتا دی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بھارت کیلئے بھی اہم طریقہ نشر کر ڈالا۔ اسے افغانستان سے جیت کی خوشی یا بھارت کیلئے ہمدردی کہیں کہ انہوں جھٹ میم کے کیپشن کیساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ " بھارت اب بھی سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے اگر وہ کیوی ٹیم کو حملوں، دھمکیوں کی جعلی ای میل کرے اور انہیں یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوجائے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کیوی ٹیم کسی طور محفوظ نہیں ہے۔
#T20Memes pic.twitter.com/wQb0SUMOeq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2021
وفاقی وزیر کے اس میم ٹی 20 کی پوسٹ کو پاکستان میں خوب پسند کیا گیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس پوسٹ پر دو گھنٹوں میں 14 ہزار سے زیادہ لائیکس اور ری ٹوئٹ آچکے ہیں۔
Cabinet Minister of pakistan 🤣🤣🤣
No wonder why this country is just a meme country — ÅKKŪ DØÑ🔥❤️🇮🇳 (@QueenAT18AT) November 4, 2021
دوسری جانب بھارت ٹیم کو مشورہ دینے پر الٹا بھارتی عوام فواد چوہدری سے ناراض ہو کر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتیوں کو فواد چوہدری کا قیمتی اور مفت مشورہ ایک آنکھ نہ بھایا۔ اسے دل کا چور کہیں یا کچھ اور جس جس بھارتی کی آنکھ سے یہ ٹوئٹ گزری وہ بل کھا کر رہ گیا۔
کرکٹ جائے بھاڑ میں اس کا کیا بنے گا۔۔گھی 409 روپے کلو pic.twitter.com/TR4YsWCtTm
— Nadeem khan (@Nadeemk52943852) November 4, 2021
بہتی گنگ میں ہاتھ دھونے سے اپوزیشن کیسے دور رہتی؟ لگے ہاتھوں انہوں نے فواد چوہدری کی میم کو سنجیدہ لیتے ہوئے مہنگائی کا رونا شروع کردیا۔
پرائم منسٹر نے سب سے بڑا ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو خوشخبری سنائی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی ، گیس کی کمی ہوگی !! کیونکہ پرائم منسٹر کے وزراء ٹائم پر LNG امپورٹ نہیں کر سکے !! ندیم ملک pic.twitter.com/ox1RBalWCj
— ووٹ کو عزت دو 🇵🇰 (@ImranWahid144) November 4, 2021
ایک صارف کی جانب سے اس موقع پر وفاقی وزیر کو تیل ، گھی اور چینی کے بھاؤ بھی یاد کرائے گئے، تو کسی نے وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی اور بجٹ سے متعلق کلپ بھی پوسٹ کیا۔
نوٹ: یہ خبر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی مزاحیہ ٹی 20 میم پر ایک ہلکے اور طنز و مزاح کے نمرے میں لکھی گئی ہے۔ پوسٹ کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں۔