بھارتی ایئرفورس نےابھی نندن کوترقی دے دی

ابھی نندن'بالاکوٹ ائراسٹرائک'کا ہیروقرار

بھارتی ایئرفورس نے دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد پاکستان میں حراست لیے جانے والےونگ کمانڈر ابھی نندن کو 'بالا کوٹ ائراسٹرائک کا ہیرو' کہتے ہوئے ترقی دے دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی نندن کو گروپ کیپٹن رینک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اوربھارتی ائرفورس کا یہ عہدہ فوج کے کرنل کے مساوی ہوتا ہے۔

بھارت میں ہیروقراردیتے جانے والے ابھی نند پاکستان میں حراست کے دوران یہاں کی چائے کو فنٹاسٹک قراردے چکے ہیں۔

ستائیس فروری 2019 کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستانی حدود میں گرنے والے مِگ21 کے زندہ بچ جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا جسے 2 روز بعد وزیراعظم عمران خان کے احکامات پررہا کردیا گیا۔

فنٹاسٹک فور: سرپرائزڈے پرعلی گل پیرکاترانہ

پاکستان ائر فورس نے 27 فروری کوبھارت کیلئے سرپرائز ڈے قراردیا تھا۔

ابھی نندن، مگ 21 اور فنٹاسٹک ٹی

دوران حراست ابھی نندن نے پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کی گئی چائے کو فنٹاسٹک ٹی کہا، جس پر بعد ازاں ڈھیروں میمز بنیں اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی آگ بگولہ ہوئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کا اقدام دنیا بھر میں سفارتی سطح پرسراہاگیا۔

بعد ازاں فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر ابھی نندن نے ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ پاک فوج انتہائی پروفيشنل آرمی ہے۔ میں ان سے متاثر ہوا ہوں۔ پاک فوج کے جوانوں نے مجھے ريسکيو کيا۔ پاکستان آرمی کے 2 لوگ آئے، ايک کپتان تھا۔ اُوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے۔ اُوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتا نہیں چلا۔ گرا تھا تو پتا نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں۔

BALAKOT

Abhinandan Varthaman

Fantastic Tea

Tabool ads will show in this div