ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کی پہلی فتح

افغانستان کو 66 رنز سے شکست دیدی
ٹی20ورلڈکپ کے 33ویں اور اہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھ لیں۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی جانب سے اوپنرز نے ناکام رہے، جارح مزاج محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ حضرت اللہ ززئی بھی محض 13 رنز بناسکے۔ افغانستان کی جانب سے دیگر بلےبازوں میں رحمان اللہ گرباز 19، گلبدین نائب18 اور نجیب اللہ زدران 11، کپتان محمد نبی 35 اور کریم جنت 26 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے آر ایشون، محمد شامی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روندرا جدیجا، جسپریت بھمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارتی کےایل راہول اور روہت شرما نے افغانستان کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 140 رنز کی شراکت داری بنائی تھی جس نے بھارت کا اسکور 200 سے زائد اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ روہت شرما نے 8 چوکے 3 چھکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور کیے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں رشبھ پنت 27 اور ہاردک پانڈیا نے 35 بنائے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

t20 match

Tabool ads will show in this div