راولپنڈی: سردی آگئی پھر ڈینگی کیوں؟ ماہرین حیران

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ڈینگی لاورے کی برآمدگی نے انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا ہے کہ سردی آچکی جس کے بعد ڈینگی سیزن بھی ختم ہوجاتا ہے لیکن آخر اور اس کا لاروا ختم کیوں نہیں ہو رہا۔
شہر میں ڈینگی سیزن ختم ہونے کے باوجود کمرشل مارکیٹ ، سٹلائیٹ ٹاؤن ،فوجی کالونی، پیرودھائی سمیت کئی علاقے مچھر کی کی افزائش کے گڑھ بنے ہوئے ہیں جس پر تھرڈ پارٹی حکام حیران ہیں کہ آخر سردی میں لاروا کیوں برآمد ہو رہا ہے۔
سرکاری اعداد شمار کےمطابق یکم جنوری سے 2 نومبر تک راولپنڈی میں 18 سو 34 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 7 روز میں 23 فیصد یعنی 436 کیسز سامنے آئے۔
انچارچ تھرڈ پارٹی آڈٹ طالب حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں لاورا ہمیں بہت زیادہ مل رہا ہے مختلف زیر تعمیر عمارات میں اس وقت درجہ حرارت خاصا کم ہوتا ہے اور پانی کافی عرصے سے اسٹوریج ،انڈر گراؤنڈ ٹینکس میں زیادہ پایا جاتا ہے۔
محکمہ صحت نے مچھر کی افزائش اور لاروا برآمد ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ لاروا تو برآمد ہوگا لیکن لاروے سے جوان مچھر بننے کے دوران اسے تلف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت باہر کا موسم بارہ 14 ڈگری جارہا ہے جبکہ اندر کا درجہ حرارت اچھا ہے جس کی وجہ سے وہ گھروں کے اندر ہے۔