ٹی20ورلڈکپ:بھارت کا افغانستان کو 211 رنز کا ہدف

میچ ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے

ٹی20ورلڈکپ کے 33ویں اور اہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیدیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔

بھارتی کےایل راہول اور روہت شرما نے افغانستان کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 140 رنز کی شراکت داری بنائی۔

روہت شرما نے 8 چوکے 3 چھکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور کیے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں رشبھ پنت 27 اور ہاردک پانڈیا نے 35 بنائے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کے بعد افغان کپتان محمد نبی نے کہا کہ اصغر افغان کی جگہ شرف الدین اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم میں ایک چینج کیا گیا ہے روی اشون کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ورن چکروردی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

t20 match

Tabool ads will show in this div