این سی او سی اجلاس میں انٹرنیشنل پروازوں سےمتعلق بڑا فیصلہ

کوروناکےزیادہ شرح والے10ممالک سی کیٹیگری میں برقرار

پاکستان نے یکم اکتوبر کو جاری کردہ ایئرٹریفک پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی دس نومبر سے دنیا بھر سے پروازیں مکمل گنجائش کیساتھ پاکستان آسکیں گی۔

نئی پالیسی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی ساتھ لانا ہوگی۔ تمام بیرون ملک پروازوں کو مکمل گنجائش کیساتھ مسافر لانے کی اجازت مل گئی تاہم مذکورہ پالیسی کا اطلاق 10نومبر سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق  5 نومبر سے 6 سال اور اس سے زائد عمر کے مسافروں کیلئے 72 گھنٹے پہلے کی کورونا منفی رپورٹ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

افغانستان سے پیدل آنے والوں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا البتہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ لازمی ہوگا۔ ہائی رسک کی وجہ سے روس ،ایران ، جرمنی ، افغانستان ، ایتھوپیا اور فلپائن مسلسل مانیٹرنگ پر رہیں گے لیکن سفری پابندی ان پر بھی نہیں ہوگی۔

عراق ، میکسیکو ، تھائی لینڈ ، بلغاریہ سمیت دس ممالک وبا کی زیادہ شرح اور کم ویکسینیشن کے باعث بدستور سی کیٹیگری میں موجود ان ممالک سے کورونا کی علامات کے ساتھ پاکستان آنے والوں کو ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

FLIGHT OPERATION

NCOC

NCOC Meeting

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div