بختاورنے میرحاکم محمود چوہدری کاچہرہ دکھادیا

بختاور بھٹوزرداری نے اپنے فالوورز کیلئے بیٹے کی پہلی واضح تصویرشیئرکردی ہے۔
محمود چوہدری اوربختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود چوہدری ہے۔ بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ بچے کا نام میرے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اور دادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پررکھا گیا ہے۔
بختاورنے بچے سے متعلق مزید تفصلات جاننے کے خواہاں فالوورزاور پیپلزپارٹی کے حامیوں کیلئے 20 اکتوبر کوبیٹے کی پہلی تصویراورگھر آمدپرتیاریوں کے مناظرشیئرکیے تھے۔ تصویرمیں بچہ پرام میں لیٹا ہے تاہم چہرے پر دل والا ایموجی لگائے جانے کے باعث چہرہ نہیں دیکھا جاسکتا تھا۔

انسٹااسٹوریزمیں شیئرکی جانے والی مختصرویڈیو اور دوسری تصاویرمیں بختاور اور محمود چوہدری کے گھرکے ایک حصے کو ڈھیروں کھلوںوں اوردیگر تحائف سے سجا دیکھاجاسکتا تھا۔

بالآخربختاورنے آج اپنے انسٹاگرام پر بچے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایاہے کہ 17 اکتوبرکو کھینچی گئی تھی جب ان کا بیٹا ایک ہفتے کا تھا۔
بچے کی پیدائش دبئی میں ہوئی ۔ 13 اکتوبرکو اپ ڈیٹ دینے والی بختاورنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرلکھا تھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زیادہ کردیا ‘۔
Thank you for all the love & celebrations welcoming our little baby boy to the world ???. He was due Nov 8th but decided his own birthday & surprised us all on Oct 10th - currently in the NICU but getting stronger every day ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ - do keep him in your prayers ❤️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 13, 2021
بختاور نے بتایا تھا کہ قبل ازوقت پیدائش کے باعث نومولود کو فی الحال این آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم اس کی صحت میں روزبروز بہتری آرہی ہے۔
بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔
جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔
محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔