ٹی20ورلڈکپ:پاکستان نےمخالف ٹیموں کےدل جیت لیے

قومی پلئیرز نےشائقین کرکٹ کو اپنا گرویدہ بنالیا

ٹی20ورلڈکپ میں ہر جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے مخالف ٹیم کےپلئیرز سے خوشگوار انداز میں ملاقات نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تو ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی سمیت کئی بھارتی کرکٹرز اور پاکستاتی کھلاڑی خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیئے جس کو شائقین کرکٹ جانب سے خوب پزیرائی ملی۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا جبکہ گزشتہ روز نمیبیا کیخلاف جیت کے بعد قومی کرکٹرز نے ٹیم منیجرکے ہمراہ نیمیبین ٹیم کے ڈریسنگ روم کادورہ کیا جس میں انہوں نےٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم فتح کےبعدنیمیبیاکے ڈریسنگ روم میں:ویڈیو

قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئرز کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی ہمراہ قومی کرکٹرز کی تصاویر

#PakvInd

Pakistani Fans

Tabool ads will show in this div