کیا افغانستان میں اب ڈالر استعمال نہیں ہونگے

افغانستان میں بڑے پیمانے پر ڈالرز بھی استعمال ہوتے ہیں
AFGHAN STABILITY 1
AFGHAN STABILITY 1
فائل فوٹو

طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم طالبان کے بیان میں واضح طور پر کسی ایک کرنسی کا نام نہیں لیا گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق طالبان حکومت نے افغانستان بھر میں ہر قسم کے لین دین میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، جس سے پہلے سے ہی مشکلات کا شکار معیشت کے مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

طالبان کی جانب سے اگست کے وسط میں کابل پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد افغانستان کی کرنسی زوال کا شکار ہے، جب کہ افغانستان کے بیرون ملک موجود اثاثے بھی منجمد ہیں۔ ملک کی ہچکولے کھاتی معیشت میں بینک، نقدی کے فقدان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور بین الاقوامی برادری اب تک نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

ملک میں زیادہ تر لین دین امریکی ڈالر کے ذریعے کیا جارہا ہے جبکہ جنوبی سرحدی تجارتی راستوں سے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی روپے کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اب سے اگر کسی نے مقامی تجارت کے لیے بین الاقوامی کرنسی کا استعمال کیا تو اس کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال اور قومی مفاد کے لیے ضروری ہے کہ تمام افغان شہری ملک میں لین دین کے لیے افغانی کرنسی کا استعمال کریں۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسلامی امارات نے دکانداروں، تاجروں، کاروباری افراد سمیت تمام شہریوں کو فوری طور پر تمام لین دین افغانی میں کرنے اور غیر ملکی کرنسی کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

افغانستان میں طالبان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ذیل میں دیئے گئے کرنسی ریٹس۔

نرخ لحظه ای #اسعار چهار شنبه 1400.08.12

1_دالر خرید ....... 90.90 1_دالر فروش ..... 90.92

1_دالراسترلیا خرید .......... 65.20 1_دالراسترلیا فروش ......... 65.40

1_دالر کانادای خرید .......... 72.50 1_دالر کانادای فروش ......... 72.70

1_فرانک سویس خرید ....... 95.50 1_فرانک سویس فروش ...... 96.00

1_یورو خرید ........ 103.80 1_یورو فروش ....... 104.00

1_پوند خرید ........ 120.50 1_پوند فروش ....... 121.00

1_درهم خرید ....... 24.10 1_درهم فروش ...... 24.20

1_ریال خرید ....... 23.60 1_ریال فروش ...... 23.70

1_ لیره ترکیه خرید ....... 9.50 1_ لیره ترکیه فروش ......9.70

فی هزارتومان خرید ...... 3.30 فی هزارتومان فروش ..... 3.32

فی هزار کلدار هندی خرید ...... 1090 فی هزار کلدار هندی فروش ..... 1100

فی هزارکلدار خرید ...... 506.00 فی هزارکلدار فروش ..... 506.50

دالر به کلدار خرید ....... 179.80 دالر به دالر فروش ...... 179.90

تومان به دالر خرید ..... 27500 تومان به دالر فروش ..... 27450

نرخ هاسعار هرلحظه درتغییر بوده بازارثابت نمیباشد .

TALIBAN

DOLLARS

Tabool ads will show in this div