وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا قوم سے خطاب 5 بجے نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ریکارڈنگ دوپہر ایک بجے کے بعد شروع کی گئی۔اپنے خطاب میں وزیراعظم غریب عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ اہم قومی معاملات پر بھی بات کریں گے۔
عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2021
اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے اور یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔