آزادکشمیرمیں مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے23مسافرجاں بحق

زخمیوں کو کوٹلی سمیت دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/AJK-Accident-Still-03-11.mp4"][/video]

آزاد کشمير کے علاقے پلندری ميں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق مسافر کوچ کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث منجیاڑی کےمقام پر پیش آیا۔ مسافر کوچ بلوچ کے علاقےسے راولپنڈی جارہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر پلندری نے حادثے میں23 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتين اور بچے بھی شامل ہیں۔ دو سو فٹ سے زائد گہری کھائی میں گرنے سے بس مکمل تباہ ہوگئی۔ بس میں 40 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو کوٹلی سمیت دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں کو دور دراز علاقے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور موبائل سگنل نہ ہونے سے بھی امدادی عمل متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پلندری حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Tabool ads will show in this div