پی ٹی آئی رہنما کا سعد رضوی کو گلدستہ پیش کرنیکا اعلان

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی جب جیل سے رہا ہونگے تو وہ انہیں گلدستہ پیش کرینگے۔
سما سے خصوصی گفتگو میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کالعدم تحریک لبیک کیساتھ انتخابی اتحاد کا اشارہ بھی دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کی رہائی پر ان کے پاس جاؤں گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا اتحاد عالمی سطح پر خود کو تنہا کرنے کے مترادف ہے۔
Religious extremists groups have capacity to use mob for violence but there capacity to stir politics has always been limited, At one point Sunni Tehreek was more violent than TLP but done n dusted this party will be over sooner,alliance with such party means int isolation https://t.co/AusuOUS5Uz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2021
اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور جاری ہے۔ لاہور میں این اے ایک سو تنتیس کے ضمنی الیکشن میں بھی انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے، انہوں نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت {ص} کے حوالے سے ہمارا اور ان کا مؤقف ایک ہے۔ حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کو خوش آئند بات ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی ان دنوں پنجاب کی جیل میں زیر حراست ہے۔ ان کی رہائی کے خلاف تنظیم کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
سعد رضوی کو رواں سال نقص امن کیلئے خطرہ اور ملک بھر میں کالعدم تنظیم کے مظاہروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔