ریجن کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم جاری ہے،محکمہ صحت پنجاب

پنجاب بھر میں 50 لاکھ افراد کو کرونا ٹیکےلگانے کا ہدف
Nov 04, 2021
فوٹو: آن لائن

پنجاب حکومت نے ریچ ایوری ڈور مہم کو خطے میں ویکسینشین کی سب سے بڑی کوشش قرار دے دیا۔

کرونا ویکسین لگانے کے لیے ویکسینشین ٹیم شہریوں کے گھروں اور کاروبار کے قریب پہنچتی ہے اور لوگوں کو بلانے کے لیے مساجد سے اعلانات کرائےجاتے ہیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ریجن میں سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے اور اس کے دوران کارکن گھرگھر جاکر ویکسین سینٹر پہنچنے کا پیغام دیتے ہیں۔ جبکہ طلبہ کی ويکسينيشن تعليمی اداروں ميں ہو رہی ہے۔

لاہور میں تنگ گلیاں ہوں یا کچی آبادیاں جگہ جگہ یونین کونسلز اور ڈسپنسریوں کی سطح پر 1100 سے زائد سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ مہم کے تحت لاہور میں 2 لاکھ 60 ہزار جب کہ پنجاب بھر میں 50 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ ان  کا مزید کہنا تھا کہ آر اے ڈی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div