جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست
Nov 02, 2021

ٹی20 ورلڈکپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سےشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھ لیں۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں بنگلادیش ٹیم 84 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔

مختصر فارمیٹ میں معمولی ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم نے محض 4 وکٹوں کےنقصان پر ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا باووما نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دیگر بلےبازوں میں کوئنٹن ڈی کوک 16، رضا ہنڈریکس 4، وین ڈر ڈوسن 22 جبکہ ایڈن مارکرم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے دو جبکہ مہدی حسن اور نسوم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے اوپنرز پھرناکامی کی تصویر بنے نظر آئے، محمد نعیم 9 جبکہ 36 گیندوں پر لٹن داس 24 رنز بناسکے۔مڈل آرڈر میں بنگال ٹائیگرز کی جانب سے سومیا سرکار، مشفق الرحیم، عفیف حسین اور نسوم احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمود اللہ ریاض 3 رنز بناسکے۔

بنگال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مہدی حسن نے سب سے زیادہ 27 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا، اینرچ نورٹج نے 3،3 جبکہ تبریز شمسی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

SAvBAN

Tabool ads will show in this div