اسلام آباد اترنےوالا طیارتباہ ہونےسےبال بال بچ گیا

صورتحال ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ لاپرواہی سےپیدا ہوئی

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کے گائیڈ کرنے پر طیارہ8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا تاہم پہاڑی علاقےکی نشاندہی پرکپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ واپس اوپر لےگیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق  جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کے لیےاجازت مانگی تھی تاہم  کنٹرولر نے اس کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا۔ اس کے بعد کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا تھا کہ موسم بہت خراب ہے اور مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے۔ کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کو کہا۔

ڈی جی سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورخاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کومعطل کرکے تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ایئر انوسٹی گیشن بورڈ اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔

CIVIL AVIATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div