گلاسکو:اہم اجلاس میں امریکی صدر کی آنکھ لگ گئی
اسکاٹ لینڈ میں موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کے دوران شرکاء میں بیٹھے امریکی صدر جوبائیڈن کی آنکھ لگ گئی۔
غیرملکی ٹی وی نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ گلاسکو میں امریکی صدر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر ایک تقریر کے دوران جو بائیڈن پر نیند کا غلبہ طاری ہوا اور ان کی آنکھیں بند ہوگئیں۔ تھوڑے وقفےکے بعد امریکی صدر سے ان کے معاون نے آکر کچھ گفتگو کی تو بائیڈن نے آنکھیں کھول دیں۔
Biden Falls Asleep at COP26
US President Joe Biden struggles to keep his eyes open during the COP26 Climate Summit opening speeches in Scotland. pic.twitter.com/pTBL5o3XMw — Press TV (@PressTV) November 2, 2021
اس دوران جو بائیڈن کے چہرے پر ماسک موجود تھا اور وہ ادھرادھر دیکھ رہے تھے لیکن ان کی آنکھوں میں نیند واضح تھی۔ خطاب کے آخر میں جوبائیڈن اپنی آنکھوں کو ملتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔
اس سے قبل امريکي صدرجوبائيڈن نے ماحولياتی کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ امریکا اپنے موسمیاتی اہداف کو پورا کرے گا اور ترقی پذیر ممالک کی بھی مدد کی جائے گی۔امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لائے گا۔