لندن روانگی سے قبل نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی ہے جس میں طالبان سے مذاکرات پر مشاورت سمیت جے یو آئی ف کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی برطانیہ روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں کالعدم طالبان سے مذاکرات پر اہم مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں جے یو آئی ف کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے فضل الرحمان کو کالعدم طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو امریکی دورے پر بھی اعتماد میں لیا۔ سماء

کی

سے

puppet

screening

hub

deepens

Tabool ads will show in this div