حکومت ٹی ایل پی معاہدےمیں اصل کردار آرمی چیف کاہے

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/Bashir-farooqi-Nadeem-Malik-live.mp4"][/video]

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا بشیرفاروقی کا کہنا ہے کہ تحریک لیبک سے مذاکرت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہزار فیصد کردار ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا بشیرفاروقی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف دھرنا شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں تھے اور انہی کے تعاون سے سارا کام ہوگیا۔

مولانا بشیرفاروقی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ساتھ سیاسی قیادت کا بھی اہم کردار رہا اور علماء کرام سے ملاقات میں وزیراعظم کی باتیں بھی مثبت تھیں۔

انہوں ںے کہا کہ مجھے عقتل کریم ڈیڈی نے کال کرکے اسلام آباد جانے کا کہا تھا اور اسلام آباد پہنچنے تک معلوم نہیں تھا کہ ملاقات کس سے ہونی ہے لیکن پھر آرمی چیف سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔

مولانا بشیرفاروقی کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات میں شامل کرنے والوں نے شائد سوچا ہوگا کہ ہم ایک عقیدے کے لوگ ہیں تو ہم کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں اور ہم نے اپنا کردار تو ادا کیا لیکن معاہدہ میں اہم رول ریاست کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ میں وہ سب کچھ لکھا ہے جس میں پاکستان کی بہتری ہے لیکن 10 دن تک کسی کو معاہدہ سے متعلق بات کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ پر اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر،علی محمد خان اور وزیرخارجہ اور تحریک لبیک کے شوریٰ اراکین کے دستخط ہیں۔

مولانا بشیرفاروقی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کا استحصال کرنا چھوڑ دیں تو اس کی چیخیں نہیں نکلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک والے تو چاہتے تھے کہ ریاست کا کوئی ذمہ دارے ان کی باتیں سنے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ کا ضامن مفتی منیب الرحمان کو بنایا گیا ہے۔ ریاست کو چاہیے کہ جس طرح باقی سیاسی پارٹیوں کو سرگرمیوں کی اجازت ہے اسی طرح ٹی ایل پی کو بھی اجازت دے۔

مولانا بشیرفاروقی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ٹی ایل پی کا بلیک آؤٹ ختم کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تحریک لبیک کبھی دھرنا یا مارچ نہیں کرے گی اور جس طرح باقی سیاسی جماعتیں سیاست کررہی ہیں ویسی انہیں بھی اجازت ہوگی۔

TLP

TLP protest

tlp agreement

Tabool ads will show in this div