رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ میں رنبیر اور عالیہ کی شادی کے چرچے

مشہور بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں رنبیر اور عالیہ کی شادی کے چرچے ہیں، چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رواں سال کے آخری ماہ دسمبر میں شادی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی شوٹنگ کی تاریخیں بھی آگے پیچھے کردی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال یعنی 2022 میں متوقع ہے۔

اس قبل سے یہ بھی خبر سامنے آئے تھی کہ فلم ’برہماستر‘ کے بعد رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کرنے والے تھے، لیکن انہوں نے اس کا شیڈول جنوری 2022 تک ملتوی کردیا ہے۔ اس فلم میں رنبیر کے ساتھ پرنیتی چوپڑا، انل کپور، بابی دیول اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ دونوں اداکار میڈیا کے بار بار پوچھنے پر بھی شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیا کرتے تھے تاہم اب انہوں کی شادی کی تاریخ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

aliya bhatt

Tabool ads will show in this div