کرونا وائرس:این سی اوسی کا کچھ شہروں میں پابندیاں نرم کرنےکافیصلہ

این سی او سی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پانے کےباعث کئی شہروں میں پابندیاں نرم کردی ہیں۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں بیماری کی صورتحال اور مختلف شہروں کی مکمل ویکسینیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی آبادی میں اہل افراد کی کثیر تعداد کو ویکسین لگائے جانے کے بعد کئی شہروں میں معاملاتِ زندگی کو درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس درجہ بندی کےمطابق، اسلام آباد، منڈی بہاؤ الدین ، گلگت اور میرپور 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا لینے پر بہترین ویکسین شدہ شہر قرار دیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ 40 سے 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا کر راولپنڈی ، جہلم، پشاور، غذر، کرمنگ،اسکردو، ہنزہ، باغ اور بھمبر اچھے ویکسین شدہ شہر قراردئیے گئے ہیں۔
Starting Nov 1, different levels of restrictions applicable based on vaccination rates. Islamabad, mirpur, gilgit & mandi bahauddin in highest vax group, hence least restrictions. Medium category: peshawar, pindi, jehlum, bagh & bhimber AJK, skardu, hunza, ghizer & kharmang in GB
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 30, 2021
بقایا شہروں میں 40 فیصد آبادی سے کم افراد کو ویکسین لگائے جانے کیوجہ سے ویکسین کی شرح کو کم قرار دیا گیا۔بہترین ویکسین شدہ شہروں میں کرونا وباء کی لازمی احتیاطوں کو برقرار رکھتے ہوئے اجتماعات ، شادی بیاہ کی تقریبات ، کھیلوں کے میدان ، تجارت اور کاروبار، ان ڈور ڈائیننگ ،سینما ، جم، تفریحی اور مذہبی مقامات بشمول مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نافذ پابندیوں کو ہٹا دیا گیا۔
بہترین ویکسین شدہ شہروں میں اندرون شہر اور بین الاضلاعی سفر میں مسافروں کی تعداد کو بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں مسافروں کی تعداد کو 80 فیصد تک رکھا گیا ہے۔
اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں اجتماعات ، شادی بیاہ کی تقریبات ، کھیلوں کے میدان ، تجارت اور کاروبار، ان ڈور ڈائیننگ ،سینما ، جیم تفریحی اور مذہبی مقامات بشمول مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں معمولی ردو بدل کے ساتھ موجودہ پابندیوں کا نفاذ 15 نومبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں عوامی اجتماعات کو بالترتیب 500 اور 300 کی مقرر حد میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ان تمام سہولیات کا تسلسل مکمل ویکسین لگوانے اور ماسک کے لازمی استعمال سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔12 نومبر کو این سی او سی اپنے اجلاس میں ان فیصلوں پہ نظر ثانی کرے گا اور اس ضمن میں تمام صوبوں کو تفصیلی ہدایات ارسال کردی گئی ہیں ۔