محمد رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا

یہ کارنامہ رضوان نے افغانستان کیخلاف میچ میں کیا

Rizwan, MS Dhoni

پاکستانی کھلاڑی ان دنوں ٹی20ورلڈکپ میں ریکارڈز بنانے میں مصروف عمل ہیں، افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بطور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کیا ہے، سابق بھارتی کپتان نے 2016 میں ایک سال میں 39 کیچز پکڑے تھے۔

محمد رضوان نے بابراعظم کے ہمراہ بھارت کیخلاف میچ میں یکطرفہ طور پر کامیابی دلائی تھی، اس میچ میں رضوان نے 79 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بھارت کےخلاف میچ میں یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی تھی جس میں 152 رنز اسکور ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان اس وقت گروپ 2 کو لیڈ کر رہا ہے جبکہ قومی ٹیم نے اپنے تینوں میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔ جس میں بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسے مضبوط حریفوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

Muhammad Rizwan

MS Dhoni

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div