ویسٹ انڈیز نےبنگلادیش کو سیمی فائنل کی دوڑ سےباہر کردیا

بنگلادیش کو 3 رنز سے شکست دیدی

ٹی20ورلڈکپ کے 23 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 142 رنز بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے محتاط آغاز کیا، اوپنر محمد نعیم 17، شکیب الحسن 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم مڈل آرڈر بلے باز لٹن داس نے 44 رنز کی زمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ سابق کپتان مشفق الرحیم بھی 8 رنز بناسکے جبکہ کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا اور ناقابل شکست 31 رنز بنائے تاہم ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رام پال، جیسن ہولڈر، آندرے رسل، ڈاؤین براو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنگلادیش کو 143 رنز کا ہدف دیا، کرس گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک بار پھر ناکام ہوئے اور 4 رنز بناکر مہدی حسن کا شکار بنے۔ دوسرے اوپنر ایون لیوس 6 اور آندرے رسل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، انکے علاؤہ کپتان کیرون پولارڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے انہوں نے 8 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شیمرون ہٹمئیر 9، ڈاؤین براو 1 جبکہ جیسن ہولڈر نے میچ کے اختتامی لمحات میں قابل شکست 15 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں نکولس پوررن نے اہم کردار ادا کیا اور 22 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ روسٹن چیس 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے شرف الاسلام، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
Tabool ads will show in this div