اسٹاک مارکیٹ میں خواتین سرمایہ کاروں کی دلچسپی

بروکریج اکاؤنٹ کے لئے بائیو میٹرک کی شرط ختم ہونے اور دیگر سہولیات سے خواتین استفادہ کررہی ہیں

ایک وقت تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے لئے جانا پڑتا تھا اور ٹریڈنگ ہال میں سبزی منڈی کی طرح بولی لگتی تھی، بعد میں آن لائن ٹریڈنگ شروع ہوئی تو سرمایہ کار گھروں اور دفاتر سے ٹریڈنگ کرنے لگے لیکن اس کے باجود خواتین سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں شمولیت کی شرح کم رہی جس کی ایک بڑی وجہ اسٹاک مارکیٹ کا ایک ”مردانہ“ تصور تھا۔ خواتین سمجھتی تھی کہ یہ شعبہ بڑی تیزی کا متقاضی ہے اور اس میں کئی جھنجھٹ ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں کئی آسانیاں آرہی ہیں خاص طور پر حال ہی میں بروکریج اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کی شرط ختم کردی گئی ہے جس سے اکاؤنٹ کھلوانے سے ٹریڈنگ اور دیگر تمام مراحل کے لیے اسٹاک ایکسچینج یا بروکریج ہاوس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ان آسانیوں کے نتیجے میں خواتین انویسٹرز کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، خواتین کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے کیا مواقع ہیں؟ اس بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈیپارٹمنٹ رائیدالطیف تفصیل بتارہی ہیں۔

PSX

Pakistan Stock Exchange PSX

Tabool ads will show in this div