وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنربلوچستان ظہورآغا نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے حلف لیا
[caption id="attachment_1241497" align="alignnone" width="640"]Abdul Quddus فائل فوٹو[/caption]

نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر بلوچستان ظہورآغا نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں اراکین اسمبلی،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، شریک سول سوسائٹی، عسکری وسول حکام اورقبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رائے شماری میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے عدم شرکت کے باعث  نئے قائد ایوان عبدالقدوس بزنجو بلا مقاملہ منتخب ہوگئے تھے۔

آج جمعہ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل کی صدارت میں ہوا جس میں نئے قائد ایوان کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوئی۔ ایوان سے 39 اراکین کا ووٹ لے کر میر عبدالقدوس بزنجو نئے قائد ایوان منتخب ہوگئے تھے۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقے آواران سے ہے اگر چہ وہ سپیکر رہے لیکن ان کے اور جام کمال کے درمیان اختلافات مختلف اوقات میں منظر عام پر آتے رہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے سبب سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے 24 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

cm balochistan

Balochistan Chief Minister

Tabool ads will show in this div