ٹی20ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ

ٹی20ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بنگلادیش کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایونٹ میں آگے جانے کےلیے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ
کپتان کیرون پولارڈ، کرس گیل، ایون لیوس، روسٹن چیس، نکولس پوران، شمرون ہیٹمائر، کیرون پولارڈ (کپتان)، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈوین براوو، اکیل ہوسین اور روی رام پال شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کا اسکواڈ
کپتان محمود اللہ ریاض، محمد نعیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، عفیف حسین، سومیا سرکار، مہدی حسن، شرف الاسلام، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔