پیمرا نےکالعدم تحریک لبیک کی کوریج پرپابندی عائدکردی

نیوز چینلز، ایف ایم ریڈیوز کو مراسلہ جاری

تمام نیوز چینلز اور ایف ایم ریڈیوزکو اپنے مراسلے میں پیمرا نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی کوریج بند کردی جائے۔

پیمرا نے اپنے مراسلے میں وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کابھی حوالہ دیا۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ وزارت داخلہ نےتحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قراردیا ہے۔

دریں اثناء کالعدم لبیک تحریک نے پاکستان بھر کے علماء کرام و آئما مساجد سے اپیل کی ہے کہ 29 اکتوبر کو جمعہ کے خطبے کے دوران حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور تنظیم کے کارکنوں پر مبینہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور ٹی ایل پی کے حق میں نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاج کریں۔

PEMRA

pakistanPEMRA

TLP protest

Tabool ads will show in this div