کینگروز نے لنکن ٹائیگرز کو شکست سےدوچار کردیا

ڈیوڈ وارنر کی جارحانہ اننگز

ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 65 رنز بنائے، وارنر کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آرون فنچ نے 35 جبکہ گلین میکسویل 5 رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے ہسرنگا ڈی سلوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی تھی۔ کوشل پریرا اور چرتھ اسالنکا نے 35، 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں بھانوکا راجا پاکسے نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلی اور چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 154 رنز تک پہنچادیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم رمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

t20 match

Tabool ads will show in this div