ویڈیو دیکھیں: ڈرامہ خدا اورمحبت کی آخری قسط حیران کریگی؟

ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے نشر کی جائے گی

ان دنوں جہاں دیگر پاکستانی ڈرامے شائقین میں مقبول ہیں وہیں ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن 3 نے مقبولیت میں سب کو پیچے چھوڑ دیا ۔

گزشتہ ہفتے ڈرامہ خدا اور محبت کے سیزن 3 کی 38ویں قسط نشر کی گئی جبکہ اس ہفتے ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جائے گی ۔

ہاشم ندیم کے ناول ‘خدا اور محبت’ پر مبنی ڈرامے کا پہلا سیزن 2011 میں نشر ہوا تھا اور دوسرا سیزن 2017 میں نشر کیا گیا، اس کے پہلے اور دوسرے سیزن میں عمران عباس کے ساتھ سعدیہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اب تیسرے سیزن میں فیروز خان اور اقرا عزیز مرکزی کرداروں میں دکھائی دیئے۔

سیزن 3 میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جنید خان ، حنا خواجہ بیات ، روبینہ اشرف، نور الحسن ، عثمان پیرزادہ ، سنیتا مارشل ، جاوید شیخ ، اسما عباس اور سہیل سمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت 3‘ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین یعنی 200 کروڑ ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکےڈرامے کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

Feroze Khan

IQRA AZIZ

LAST EPISODE

KHUDA OR MUHABBAT

Tabool ads will show in this div