نسلہ ٹاورکوسرکاری تحویل میں نہ لیا جاسکا
عمارت میں مکینوں کی بڑی تعداد موجود

کراچی میں غیرقانونی طور پر بنائے گئے نسلہ ٹاورکو گرانے سے قبل عمارت خالی کرنے کے حوالے سے رہائشیوں کو دی گئی ڈیڈلائن گزر چکی ہے۔عمارت کواب تک سرکاری تحویل میں نہیں لیا جاسکا ہے اورعمارت میں مکینوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔عمارت کے بجلی،پانی وگیس کے کنکشن پہلے ہی کاٹے جاچکےہیں۔