ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز:3خواتین کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

تینوں کرکٹرز 6نومبر تک آئسولیشن میں رہیں گی

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کےلیے جاری قومی خواتین کرکٹر ٹیم کے تربیتی کیمپ میں 3 کرکٹرز کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق کراچی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری خواتین کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے دوران معمول کی کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی، گزشتہ روز کرائے گئے ٹیسٹ میں 3 کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے، تینوں کھلاڑی 6 نومبر تک 10 روز آئسولیشن میں رہیں گی۔

کوویڈ پروٹوکولز اور احتیاطی تدابیر کے تحت دیگر خواتین کرکٹرز ملاقات نہیں کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 8، 11 اور 14 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

women cricketers

PAKWvWIW

Tabool ads will show in this div