بھارت میں مساجد میں توڑپھوڑ، دکانیں نذر آتش

ریاست تری پور میں دفعہ 144نافذ
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
India police afp فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست تری پور میں انتہاء پسند ہندوؤں نے مساجد اور مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی جبکہ دو دکانیں بھی نذر آتش کر دیں۔

ترک سرکاری ویب سائٹ ’’ٹی آر ٹی ورلڈ‘‘ کے مطابق کچھ روز قبل بنگلہ دیش کے ایک مندر میں توڑ پھوڑ کے دوران سات ہندو ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ریاست تری پور بنگلہ دیش سے تقریباً 850 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور تری پور میں بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کی حکومت ہے۔

بنگلہ دیش کے 12اضلاع میں فسادات اسوقت پھیلے جب ہندوؤں کی جانب سے ایک تہوار کے دوران ہندو دیوتا کے گھٹنے پر قرآن رکھا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے ریاست میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت 4 سے زائد افراد ایک ساتھ کھڑے ہونے پر پابندی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کو مساجد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ابتک چار مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کر کے آگ لگائی گئی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہندو مندروں اور دیگر املاک پر حملوں کے سلسلے میں تقریباً 500 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

MUSLIMS

Tabool ads will show in this div