انڈونیشیا کےپہلےصدرسوئیکارنوکی بیٹی نے اسلام چھوڑدیا
انڈونیشیا کے پہلے صدر سو ئیکارنو کی بیٹی سوکماوتی سوکرنوپوتری نے اسلام چھوڑ کر ہندومت اختیار کرلیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سوکماوتی سوکرنوپوتری سابق صدر کی تیسری بیٹی ہیں۔ منگل کو مذہب تبدیلی کی تقریب ”سدھی ودانی“ بالی میں بولیلنگ ریجنسی میں قائم سوئیکارنو سینٹر ہیریٹیج ایریا میں ہوئی۔ اطلاعات ہیں کہ سوکماوتی کو ان کی دادی رائی سریمبن نے اسلام چھوڑ کر ہندو ازم اختیار کرنے پر قائل کیا۔ بالی میں ہندو مذہب کو انتہائی اہمیت حاصل ہے تاہم یہاں ہندو مذہب کی اس انداز میں پرستش نہیں کی جاتی جیسے بھارت میں ہندو مذہب کو مانا جاتا ہے۔
Embracing the Faith of her Ancestors !! Sukmawati Sukarnoputri, daughter of Indonesia's former President Sukarno undergoing the ritual of converting from Islam to Hinduism. pic.twitter.com/PlHhNFkO9b
— Kashmiri Hindu (@BattaKashmiri) October 26, 2021
سوکماوتی سابق صدرمیگاوتی سوکرنوپوتری کی چھوٹی بہن ہیں۔ کچھ حلقوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سوکماوتی کا اسلام چھوڑنے کا فعل انڈونیشیاٗ میں سیاسی میدان میں مذہب کا بڑھتے ہوئے اثر پرردعمل ہے۔انڈونیشیا کی 270 ملین کی آبادی میں 86 فیصد مسلمان ہیں۔
سوکماوتی کی بھانجی پوان مہارانی نے 2024 میں انڈونیشیاٗ میں صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ پوان سابق صدر میگاوتی کی بیٹی ہیں۔