پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے لگی
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کو ٹویٹ کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ کرونا کیسز کی شرح اب انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کرونا مریضوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کرونا سے روزانہ اموات میں بھی کمی آئی ہے اور وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کےمثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ اسد عمر نے زور دیا کہ ملک میں کرونا ویکسینیشن مہم جاری رہنی چاہیے۔ اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں منگل کو کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 ہزار 500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
Alhamdulillah we now have lowest positivity ratio since we started measuring covid. Also have lowest patients on critical care & lowest daily mortality in a year. Positive impact of vaccination showing but vaccination drive must continue. Globally 7,500 died of covid yesterday.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 27, 2021
این سی او سی کی جانب سے بدھ کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 38 ہزار430 ٹیسٹ کئے گئے۔اس دوران صرف 516 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 1.34 فیصد رپورٹ کی گئی۔ کرونا سے 13 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ انتہائی نگہداشت میں 1445 مریض موجود ہیں۔
Statistics 27 Oct 21: Total Tests in Last 24 Hours: 38,430 Positive Cases: 516 Positivity %: 1.34% Deaths : 13 Patients on Critical Care: 1445
— NCOC (@OfficialNcoc) October 27, 2021
اکیس اکتوبر کو اسد عمر نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا تھا کہ ملک میں اگر شہریوں کی بڑی تعداد غیر ویکسین شدہ رہی تو وباء میں کمی کے باوجود خطرہ برقرار رہے گا۔ انھوں نے ضرور دیا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔