اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کیساتھ تاریخ کی سب سےبڑی فوجی مشقیں
اسرائیلی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا جائزہ لینے کیلئے دنیا بھر سے 11 ممالک کے ایئر فورس چیفس اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے سربراہ بھی ان دنوں اسرائیل میں موجود ہیں۔
Flying toward a future of hope... ?? ?? WATCH the historic moment when the German and Israeli Air Forces flew together over Jerusalem: pic.twitter.com/eakXUdhSiS
— Israel Defense Forces (@IDF) October 21, 2021
اسرائیل رواں ہفتے اپنی سب سے بڑی فضائی مشق کا اہتمام کر رہا ہے ، جس میں کئی مغربی ممالک اور بھارت بھی شرکت کریگا۔

متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے سربراہ کمانڈر ابراہیم ناصر محمد العلوی بھی مشقوں کا معائنہ کرنے کے لیے اسرائیلی دارالحکومت میں موجود ہیں۔
Israel Israel prepares for war against Iran Blue Flag 2021: Israel hosts the largest international air force drills for two weeks Seven air forces from around the world are participating in the drills in Israel: Germany, Italy, Britain, France, India, Greece& the United States. pic.twitter.com/DJqANqb3pQ
— Anti-terrorism (@Vladimi81231035) October 26, 2021
اسرائیلی فضائیہ کے آپریشن کے سربراہ امیر لازار نے صحافیوں کو بتایا کہ مشقیں ’’ایران کیخلاف نہیں، لیکن فوجی حکام نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کا سب سے بڑا اسٹرٹیجک خطرہ اور اس کی زیادہ تر فوجی منصوبہ بندی کا مرکز ہے۔

مشقوں کو بلیو فلیگ کا نام دیا گیا ہے، جو اسرائیلی پرچم سے منسلک ہے۔ یہ مشقیں اسرائیلی صحرائی علاقے نیگیف میں منعقد کی جائیں گی۔ نیگیف ہیبرو زبان کا لفظ ہے، جس کے معنیٰ خشک زمین ہے۔ مشقوں میں شامل کچھ ممالک پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔

مشقوں میں 80 جنگی طیارے ، جب کہ 1 ہزار 500 غیر ملکی عملہ اس کا حصہ ہونگے۔ ان اسرائیلی فضائی مشقتوں میں متحدہ عرب امارات پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔ دیگر ممالک میں جاپان، رومانیہ، فن لینڈ، نیدر لینڈز، آسٹریلیا، ساؤتھ کوریا، کروشیا وغیرہ شامل ہیں۔
Israel Air Force Military | Israel Modern Fighter Jets #Shorts https://t.co/qmIVrWRVNA via @YouTube
— Ly menglong (@Lymenglong3) October 27, 2021
امریکا کا جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل طیارہ بھی ان مشقوں کا حصہ ہوگا، جو ان دنوں مشقوں میں حصہ لینے کیلئے اسرائیلی ایئر فورس بیس نیواٹم پر موجود ہے۔ لاک ہیٹ مارٹن کا تیار کردہ یہ ایک سنگل سیٹر، سینگل انجن طیارہ ہے، جو ہر طرح کے موسم میں آپریشنل مشن سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت کی جانب سے اس سے قبل مشقوں میں حصہ لینے کیلئے صرف فوجی کارگو طیارہ بھیجا جاتا تاہم اس سال بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی بھیجے گئے ہیں۔ مشقوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں بلیو ٹیم اور سرخ ٹیم شامل ہے۔ ان مشقوں میں صحرائی زمین کو ایک ڈریگ لینڈ فرض کرکے مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مشقوں میں لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ، ہیلی کاپٹرز، میزائل سسٹم، زمین سے فضا میں مار کرنے والے ہتھیار اور میزائل اور ڈرونز بھی استعمال ہونگے۔