آریان خان اور اننیا پانڈے کی لیک واٹس ایپ چیٹ وائرل

ویڈ سمیت کئی اورمنشیات کی خریداری کےبارے میں بات کی

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان منشیات کے بارے میں ہونے والی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ چیٹ میں آریان خان اور اننیا پانڈ ے نے مبینہ طور پر ویڈ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی۔

آریان کے فون سے برآمد ہونے والے واٹس ایپ ڈیٹا میں دو اور افراد کے ساتھ بھی آریان کی گروپ چیٹ میں منشیات کے بارے میں گفتگو سامنے آئی ہے۔

این سی بی کو اننیا پانڈے کے علاوہ تین دیگر مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ بھی آریان خان کی چیٹس تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کئی چیٹس کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جو کہ جولائی 2019 کی چیٹس ہیں، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں ویڈ کا ذکر بھی کیا۔

آریان خان: ویڈ

اننیا پانڈے: اس کی ڈیمانڈ ہے۔

آریان: میں تم سے یہ چھپ کر لوں گا۔

اننیا: ٹھیک ہے۔

اننیا: اب میں اس کاروبار کا حصّہ ہوں۔

آریان: تم ویڈ لے آئی ہو؟

آریان: اننیا

اننیا: میں لا رہی ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تاہم سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔

Aryan khan

Ananya Panday

Tabool ads will show in this div