پاکستانی ٹیم نے اداکارعدنان صدیقی کو رُلا دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم کی فتح کے بعد اداکار اعجاز اسلم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے ساتھ اداکار عدنان صدیقی بھی نظر آرہے ہیں ۔

اعجاز اسلم نے بتایا کہ دونوں اداکار اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہاں ہی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔

اس موقع پر اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی دونوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے جیت کا جشن منایا ۔

adnan siddiqui

Pak vs New Zealand

Tabool ads will show in this div