ویڈیو:افغان وزیرخارجہ کےچلغوزوں کےتخفے پر چینی ہم منصب کاردعمل

قطر کے دارالحکومت دوحا میں عبوری افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کو چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فریقین نے سفارتی تعلقات، دوطرفہ تجارت، افغانستان کے لیے چین کی امداد اور چین میں افغان طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات میں مواقع اور چیلنجز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات سے قبل افغان وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا۔
د اسلامي امارت د بهرنيو چارو وزیر محترم مولوي اميرخان متقي صاحب لخوا د چين د بهرنيو چارو وزیر وانګ يې ته ځنغوزي په تحفه کې ورکړل شول چې د هغه له هرکلي سره مخ شو. pic.twitter.com/tVxTGAvAdM
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) October 26, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی وزیرخارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کی جانب سے چلغوزوں کے تحفے پر خوشی کا اظہار کیا اور انگوٹھے ہلا کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔