بنوں: خاتون  سمیت محکمہ جنگلات کے 4 ملازمین اغوا

افسران کی گاڑی باران ڈیم کے قریب پائی گئی
????????????????????????????
????????????????????????????

بنوں کے علاقے تھانہ وزیر سب ڈویژن کی حدود وزیر باران ڈیم سے پیر کی شام محکمہ جنگلات کی خاتون افسر سمیت چار ملازمین مبینہ طور اغواء کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق مغویوں میں محکمہ جنگلات کے مانیٹرنگ ٹیم کے 3 افسران شائستہ قیصر ، انوراللہ ، معین علی اور ان کے ڈرائیور گل ایاز شامل ہیں۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان عقیق حسین کا کہنا ہے کہ پولیس  نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق مانیٹرنگ اسٹاف کی گاڑی باران ڈیم کے قریب سے ملی لیکن تاحال مغویوں کا کوئی سراع نہیں مل سکا۔

Banu

Tabool ads will show in this div