کراچی:عسکری پارک کا کمرشل استعمال،میونسپل کمشنر،کور5انجینئرکونوٹس جاری

کمرشل استعمال کیخلاف درخواست پرسپریم کورٹ کی سماعت

سپریم کورٹ نے کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر عسکری پارک کے کمرشل استعمال پر میونسپل کمشنر کراچی اور کور فائيو کے انجينئر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

منگل کو سپريم کورٹ کراچی رجسٹری ميں پرانی سبزی منڈی پرعسکری پارک کے کمرشل استعمال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں درخواست 22 اکتوبر کو جمع کروائی گئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ یہ پارک 2005 میں قائم کیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پارک میں غیرقانونی دکانیں بنا کرکاروبار کیا جارہا ہے، پارک میں بازار بنانا قانون اورمعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پارک انتظامیہ نےغیرقانونی طور پر شادی ہال قائم کردیا ہے۔ پارک چلانے کیلئے27 ہزار درخت لگانے کا معاہدہ کیا گیا تھا لیکن پارک میں 100 درخت بھی نہیں ہیں۔ عسکری پارک کی زمین بلدیہ اعظمی کراچی کی ملکیت ہے۔ اس اراضی پر پارک قائم کرنے کے معاہدے کے وقت کراچی کور 5 کو اس پارک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

عدالت نے میونسپل کمشنر کراچی اور کور فائيو کے کمانڈر انجينئر کو نوٹس جاری کرديے ہيں۔

ASKARI PARK

Tabool ads will show in this div