ایشیا کا پہلا لیپرڈ پریزرو کیسا ہوگا؟

ماہرین نے بتایا ہے کہ لیپرڈ باقاعدہ اپنی مارکنگ کرتا ہے اورٹیرٹری بناتا ہے

اسلام آباد میں ایشیا کا پہلا لیپرڈ پریزرو قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جہاں گلدار کی نایاب نسل کو مارگلہ جنگلی حیات کا اہم ترین جانور قرار دیا گیا ہے۔

مارگلہ نیشنل پارک کے گھنے جنگل میں خونخوار جانورموجود ہیں۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر محمد سخاوت نے بتایا ہے کہ چیتے کی نسل الگ ہوتی ہے اور لیپرڈ الگ ہوتا ہے۔ لیپرڈ کو اردو میں گلدار کہتے ہیں۔مارگلہ کی پگڈنڈیوں پراس نایاب نسل کے مارکنگ اسپاٹس اور قدموں کے نشان ملے۔ محکمہ جنگلی حیات نے حقائق جاننے کیلئے ٹریپ کیمرے نصب کردیئے اور جنگل کے مخصوص حصوں کو مارگلہ نیشنل لیپرڈ پریزرو ڈیکلئیرکردیا۔

گلدار کی خصوصیات چیتے سے قدرے مختلف قرار دی جاتی ہیں۔ماہرین نے بتایا ہے کہ لیپرڈ باقاعدہ اپنی مارکنگ کرتا ہے اورٹیرٹری بناتا ہے۔لیپرڈ یا گلدار کی موجودگی ثابت ہونے پر حکومتی ہدایت پر انتظامیہ نے مارگلہ نیشنل پارک میں سیاحوں کیلئے گائیڈڈ ٹورز کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انتظامیہ نےمقامی آبادیوں کو اپنے مویشی گھروں میں باندھ رکھنے کی ہدایت بھی کردی ہے تا کہ کسی نقصان سے ممکنہ طور پر بچا جاسکے۔

Tabool ads will show in this div