کراچی: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیےایک اور سہولت

پرانے لائسنس کی تجدید اورنئے لائسنس کےحصول کی سہولت فراہم

کراچی میں سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہریوں کے لیے لائسنس کے حصول و تجدید کا عمل مزید آسان کردیا گیا۔

بلدیہ اور سعید آباد کے رہاشیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا گیا ہے جو شہر کی چوتھی لائسنس برانچ ہے۔ بلدیہ ٹریننگ سینٹر میں قائم برانچ میں شہریوں کے لیے پرانے لائسنس کی تجدید اور نئے لائسنس کے حصول کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس سینٹر میں 20 افراد پر مشتمل اسٹاف 2 شفٹوں میں شام 6 بجے تک کام کررہا ہے۔ اب تک گزشتہ 5 دنوں کے دوران 2 ہزار سے زائد شہری اس سے استفادہ کر چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں بہت جلد مزید نئی برانچز قائم کی جائیں گی۔

Driving License

Tabool ads will show in this div